ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ڈاکٹرپایل تاڈوی کی موت کے معاملے میں نیا موڑ، شوہر کادعویٰ، 3 ڈاکٹروں نے کیا قتل

ڈاکٹرپایل تاڈوی کی موت کے معاملے میں نیا موڑ، شوہر کادعویٰ، 3 ڈاکٹروں نے کیا قتل

Wed, 29 May 2019 12:09:07    S.O. News Service

ممبئی،29/ مئی (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)ممبئی میں پایل تاڈوی کی موت کا معاملہ اب نئے موڑ پر آ گیا ہے۔پائل کے شوہر ڈاکٹر سلمان نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اس معاملے میں حکومت کو دخل دینا چاہئے، کیونکہ پولیس کوئی کارروائی نہیں کر رہی ہے،جبکہ ممکن ہے کہ پائل کا قتل 3 خواتین ڈاکٹروں نے مل کر کیا تھا۔بتا دیں کہ بی وائی ایل نائر ہسپتال میں گاینیک لوجی سیکنڈ ایئر کی ریزیڈنٹ ڈاکٹر پایل سلمان تڑوی نے اپنے سینئر ڈاکٹروں کے ظلم و ستم سے تنگ آکر 22 مئی کو خود کشی کر لی تھی،تبھی سے یہ معاملہ سرخیوں میں بنا ہوا ہے۔اب پائل کے شوہر نے تینوں ملزم ڈاکٹروں میں پائل کے قتل کا الزام لگا کر معاملے کو اور دلچسپ بنا دیا ہے۔ادھر اس معاملے میں بی وائی ایل نائر ہسپتال کی انتظامیہ نے گاینکولجی ڈپارٹمنٹ کے ایچ اوڈی کو اگلے فیصلے تک معطل کر دیا گیا ہے۔ساتھ ہی ہاسٹل میں رہنے والی تینوں ملزم ڈاکٹروں کو بھی معطل کیا گیا ہے،ان تینوں پر پائل کی ریگنگ اور ظلم و ستم کرنے، ذات پرمبنی الفاظ کہنے کا الزام ہے۔معاملے کی جانچ میں مصروف پولیس ٹیم کے مطابق ملزم ڈاکٹر انکتا کھنڈیلوال، بکتی مہر اور ہیما اہوجا ابھی تک فرار ہیں۔پولیس ان کی تلاش کر رہی ہے۔پولیس کے مطابق خود کشی سے پہلے پائل نے اپنی ماں سے فون پر کہا تھا کہ وہ اپنی تینوں سینئر ڈاکٹروں کے ظلم و ستم سے پریشان ہو گئی ہے، اب وہ اسے متحمل نہیں کر پا رہی ہے،وہ تینوں اسے قبائلی اور ذات پرمبنی الفاظ سے بلاتی تھی۔


Share: